Monday, December 2, 2024

یونان میں دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم

- Advertisement -

ایتنھز : یونان میں ریل گاڑی اور مال گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 85 شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یونان میں مسافر اور مال بردار ٹرین کے درمیان ٹکراؤ ، جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سےتین بوگیوں میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ٹرین کا یہ حادثہ دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے بیچ رونما ہوا، جب مخالف سمت سے آنے والی مسافر ریل گاڑی اور مال بردار ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں ،ٹرین میں اس وقت  تین سو پچاس مسافر افراد سوار تھے۔

 دو ریل گاڑیوں کے خوفناک حادثے میں چھبیس افراد ہلاک اور پچاسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

حادثے میں زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہےیہ  خدشہ بھی ظاہرکیا جا رہا ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

تھیسالی کے گورنر کونسٹنٹینوس اگوراسٹوس نےکہا ہے کہ ٹرین کا یہ تصادم بہت زوردار تھا، جس میں 4 پہلی بوگیاں پٹڑی سے بلکل اتر گئیں جب کہ 2 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم باقی دو سو پچاس مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

خوفناک حادثے کے بعد فوج کو امدادی کاموں کے لئے فوراََ طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

بوگیوں سے خوفناک شعلے اور دھویں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئےدیکھے گئے ہیں اس کے علاوہ کچھ ڈبے پٹری سے بھی اتر چکے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں