عباس ابن فرناس ایک اندلسی پولیمتھ، ایک موجد، ماہر فلکیات، طبیب، کیمیا دان، انجینئر اور عربی زبان کے شاعر تھے۔
عباس ابن فرناس نے 875 عیسوی میں اڑنے کی کوشش کی جب وہ 65 سال کے تھے ۔ انھوں نے قرطبہ کے روسافہ قلعے کی چوٹی پر ایک ہینگ گلائیڈر کا استعمال کرتے ہوئے چھلانگ لگائی جسے انھوں نے پرندوں کو اڑتے ہوئے گھنٹوں مشاہدہ کے بعد پنکھوں اور لکڑی سے بنایا تھا۔
عباس ابن فرناس ہر لحاظ سے کئی منٹوں تک ہوا کے دھاروں پر ریپٹر کی طرح اڑتے رہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
وہ اڑان بھرنے والے پہلے انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں اس کے علاوہ انھوں نے پانی کی گھڑی بھی ڈیزائن کی نیز شیشہ تیار کرنے کے ذرائع وضع کیے اور انھوں نے انگوٹھیوں کی ایک زنجیر تیار کی جسے سیاروں اور ستاروں کی حرکات کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔
مزید برآں، اس نے راک کرسٹل کو کاٹنے کا بھی ایک طریقہ بنایا۔
آپ نے شاید رائٹ برادران کے بارے میں سنا ہو گا کہ انہوں نے پہلا موٹرائزڈ اڑنے والا طیارہ ایجاد کیا تھا لیکن سچ یہ ہے کہ ان سے صدیوں پہلے اس عظیم مسلمان شخص نے اسے ایجاد کیا تھا۔