Friday, September 13, 2024

صوبائی محکمہ مالیات کے مطابق تنخواہوں کے لیے 45 ارب روپے درکارہیں

- Advertisement -

صوبائی محکمہ مالیات کا کہنا ہے، اس وقت صرف 13 ارب روپے خزانے میں موجود ہیں جب کہ تنخواہوں کے لیے 45 ارب روپے درکار ہیں۔

مالیاتی مسائل کے حوالے سے صوبائی محکمہ مالیات  نے چیف سیکرٹری کو ایک مکمل میمو لکھا جس میں بتایا گیا کہ خزانے میں صرف 13 ارب روپے ہیں جبکہ تنخواہ کے لیے 45 ارب روپے درکار ہیں۔

خیبرپختونخوا میں نگراں حکومت نے منگل کو صوبے کے مالیاتی تحفظ اور دیوالیہ ہونے کے امکان کا حوالہ دیتے ہوئے، عید کے اعزاز میں سرکاری ملازمین کو پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پر معافی مانگ لی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

دستاویز کے مطابق، صوبائی انتظامیہ کو اپریل میں وفاقی حکومت سے 20-25 ارب روپے ملنے کی توقع تھی۔ معاشی صورتحال کے پیش نظر محکمہ خزانہ تنخواہ اور پنشن پیشگی ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق کے پی حکومت پر آٹے کی سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے، ہسپتالوں کو بنیادی خدمات کے لیے 3 ارب روپے، ہیلتھ کارڈز کے لیے 4 ارب روپے اور امن و امان کے لیے 1 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ مفت نصابی کتب کے حصول کے لیے 1.30 ارب روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں