Monday, October 7, 2024

واٹس ایپ کی دنیا میں 3 اہم فیچرز کا اضافہ

- Advertisement -

واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر: واٹس ایپ میں اب تین اہم نئے فیچرز شامل۔

واٹس ایپ جس میں پہلے ہی کافی فیچرز موجود ہیں۔ میٹا کی ملکیت والی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں تین نئے اور بہت اہم فیچرز شامل ہیں۔

سافٹ ویئر نے چینل الرٹس، نیویگیشن لیبل کو دھندلا دینے اور تاریخ پر مبنی پیغام کی تلاش جیسی خصوصیات شامل کی ہیں۔ جو صارفین کے ایپ کے ساتھ تعامل کے طریقے کو تبدیل کر دے گا۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

فیچر 1: الرٹس چینلز

چینل الرٹس نامی ایک فیچر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند بتائی جارہی ہے، جو واٹس ایپ چینلز کا انتظام کرتے ہیں۔ اگر کوئی چینل معطل ہے تو یہ فیچر اسے بحال کرنے میں مدد کرے گا۔

فیچر 2: نیویگیشن لیبلز

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر والا بار اور نیچے موجود نیویگیشن لیبل اسکرین پر سکرول کرتے وقت خود بخود چھپ جائیں گے۔

اس طرح صارفین کو اسکرین پر مزید مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔

فیچر 3: پرانے پیغامات تلاش

تیسرا فیچر پرانے پیغامات کی تلاش میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں ہسٹری کے ذریعے پرانے پیغامات کو تلاش کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ فیچرز فی الحال بیٹا میں ہیں اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ انہیں کب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ تصویر کو ایوتار میں تبدیل کرنے کے لیے تفصیلی ہدایات

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں