Tuesday, December 3, 2024

امریکہ نے غزہ کیلئے امداد کا اعلان کردیا

- Advertisement -

امریکہ نے غزہ کی امداد کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالردینے کا اعلان کیاہے۔

واشنگٹن: غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ یو ایس ایڈ اس مدد کو لاگو کرنے کے لیے دیگر غیر سرکاری تنظیموں اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا استعمال کرے گا۔ امریکہ کی یہ امداد غزہ کے امدادی کارکنوں کی حفاظت کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کے مطابق غزہ میں گولہ باری اور فائرنگ سے گریز کرتے ہوئے ضرورت مندوں کو امداد پہنچانے والے امدادی کارکنوں کی حفاظت کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انسانی امداد امدادی اہلکاروں کے تحفظ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قحط سالی سے ہزاروں جانوں کو خطرہ لاحق

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اپنی امدادی رقم کا اعلان اسی وقت کیا جب اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر اے پر حماس کی حمایت کرنے کی بنیاد پر پابندی لگا دی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بمباری شروع ہونے کے بعد سے امریکا نے فلسطینیوں کو مجموعی طور پر 180 ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں