Wednesday, September 18, 2024

سندھ میں طلباء کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

- Advertisement -

حکومت سندھ نے تمام صوبے کے کالجوں اوراسکولوں کے لیےگرمیوں کی تعطیلات کے آغازاور اختتام تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

سندھ میں تعطیلات گرما کا آغاز یکم جون سے شروع ہو گا ااور31 جولائی تک چلے گا مکمل دو ماہ بچوں اوراساتذہ کو آرام ملے گا تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھل جائیں گے۔

ایجوکیشن اسٹیئرنگ گروپ کی میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔ ممتاز تعلیمی ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے تعلیمی کیلنڈر سے متعلق متعدد مسائل پر بحث کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

موسم گرما کی تعطیلات دینے کا فیصلہ محتاط مطالعہ کے بعد کیا گیا، اس یقین دہانی کے بعد کہ حکومت سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی انتظامی نگرانی میں سرکاری اور نجی اسکول مقررہ تاریخوں کی تعمیل کریں گے۔

حکومتی فیصلے سے اس وقفے کو فراہم کرنےکا مقصد طلباء اور اساتذہ کو اپنے خاندانوں کے ساتھ آرام کرنے، اور معیاری وقت گزارنے کا اچھا موقع فراہم کرنا ہے۔

اس تعطیلات کے دوران، طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے جو ذاتی ترقی کو فروغ دیتی ہیں، جیسے پڑھنا، مشاغل کو اپنانا، اور تفریحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں