Saturday, July 27, 2024

افغانستان میں ایک اور6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

- Advertisement -

کابل: افغانستان کے شمال مغرب میں ایک بار پھر پہلے سے زیادہ طاقتور زلزلہ آیا جس سے شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، صبح سویرے شمال مغربی افغانستان میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تک پہنچ گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

زلزلہ پیما مرکز کا اندازہ ہے کہ زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ افغان شہر ہرات زلزلے کے مرکز سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں چار روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 9 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

افغان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبہ ہرات میں آنے والے زلزلے سے 2 ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں