اسد ملک ایک تجربہ کاراور شاندار اداکار ہیں۔ اسے فٹنس اور ہتھیاروں دونوں کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔
اسد ملک انڈسٹری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ڈراموں میں ایک عرصے سے اداکاری کر رہے ہیں۔ وہ انتہائی باصلاحیت اور لاجواب اداکار ہیں۔
اسد کو کچھ ہٹ کر اورمنفردکام کرتے دیکھا گیا ہے ، جیسا کہ کنیز میں صائمہ خان کے مخالف ایک جاگیردار کے طور پر ان کی کارکردگی خاصی متاثر کن تھی۔ انہیں اس ڈرامہ میں ایک الگ کردار ملا تھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مزید برآں، وہ موت، دشت، اور شب آرزو کا عالم ڈراموں میں نظر آ چکے ہیں۔
اسد ملک اپنی آمدنی کا ذیادہ حصہ فٹنس اور ہتھیاروں پر خرچ کرتے ہیں کیونکہ وہ ان دونوں کے بے حد شوقین ہیں۔
انکے مداحوں کی بڑی تعداد ہے اور وہ طویل عرصے سے ایک مشہور اداکار ہیں۔ تاہم،ان کے بہت سے دوست اس بات سے بے خبر ہیں کہ انہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی ہے؟ اور سب اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔
اسد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب وہ اکیلا رہ کر ذیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ اوران کا خیال ہے کہ وہ شادی کرکے اپنی زندگی کسی دوسرے کے ساتھ نہیں بانٹ سکتے تک کہ اس تاہم، وہ شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اور توقع ہے کہ جلد شادی کر لیں گے۔