Saturday, July 27, 2024

خدیجہ شاہ کو ملاقات کی اجازت نہیں، اے ٹی سی

- Advertisement -

میڈیا نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت اے ٹی سی نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

خدیجہ شاہ کے وکیل سمیر کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اے ٹی سی اسلام آباد کے ایڈمن جج ابھر گل خان نے فیشن ڈیزائنر کی طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی کارکن کو چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے ہنگاموں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

خدیجہ شاہ کے وکیل نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ جیل حکام سے میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور ان کے اہل خانہ سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں ان کے وکیل نے یہ بھی کہا تھا کہ خدیجہ شاہ کی خراب صحت کی خبروں سے ان کے اہل خانہ بہت پریشان ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جب سے اسے گرفتار کیا گیا ہے، انکے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

طبیعت خراب

اتوار کو میڈیا میں خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ جیل کے اندر موجود ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن اور فیشن ڈیزائنر گزشتہ دو روز سے معدے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کی قیادت کرنے والوں میں ایک سرکردہ ملزم ہیں، جو اس وقت لاہور کور کمانڈر کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

خدیجہ شاہ جو کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل ریٹائرڈ آصف نواز جنجوعہ کی بہو بھی ہیں،انہوں نے 23 مئی کو لاہور کے اقبال ٹاؤن تھانے میں خود کو پیش کیا تھا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت اے ٹی سی نے ان کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔ اگلے دن عدالتی تحویل میں، پولیس کو ہدایت کی کہ وہ 30 مئی کو شناختی پریڈ کے بعد انہیں عدالت میں پیش کرے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں