Friday, September 13, 2024

آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا نے اتوار کو اعلان کیا کہ مردوں کی ٹیسٹ سیریز کا انعقاد دسمبر اور جنوری میں مختصر مدت میں کیا جائے گا، جس میں تین ممالک کی ٹیمیں آنے والے  موسم گرما میں کنگروز کا دورہ کریں گی۔

آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فائنلسٹ، پاکستان کے خلاف 14 دسمبر سے 7 جنوری تک تین ٹیسٹ کھیلے گی، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 17 جنوری سے 29 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

میلبورن اور سڈنی میں روایتی باکسنگ ڈے اور نئے سال کے ٹیسٹ میچز کھیلے جائں گے اس سے پہلے  آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کی شروعات پرتھ سے ہوگی۔

انگلش می خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ویسٹ انڈیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں ہوگا، اس سے قبل ٹیمیں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے برسبین روانہ ہوں گی۔

آسٹریلیا فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے اوراگلے سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گا۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی خواتین ایک دوسرے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی بھی ٹکرایں گی، آخر میں جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلتے ہوے اس ملٹی فارمیٹ کی سیریز کا اختتام صرف ایک ٹیسٹ میں ہوگا – یہ دونوں ٹیموں کے درمیان طویل ترین فارمیٹ میں پہلا آمنا سامنا ہوگا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں