Saturday, July 27, 2024

آسٹریلوی شخص پر مگرمچھ کا حملہ

- Advertisement -

ایک آسٹریلوی شخص پر کوئنز لینڈ کے ایک خصوصی ریزورٹ میں اسنارکلنگ کے دوران کھارے پانی کے مگرمچھ نے حملہ کر دیا خوش قسمتی سے وہ شخص اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

51 سالہ آسٹریلوی مارکس میک گوون نے بتایا ہے کہ وہ زخمی حالت میں شکاری مگرمچھ کے دانت سے کیسے اپنے سر کو نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

انہیں مزید دیکھ بھال کے لیے کیرنز منتقل کیے جانے سے پہلے ایک قریبی جزیرے کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

آسٹریلیا میں مگرمچھ کے حملے غیر معمولی ہیں، لیکن حالیہ مہینوں میں ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔

میک گوون نے کہا کہ وہ لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ کیپ یارک کے قریب ہیگرسٹون جزیرے سے تقریباً 28 کلومیٹر 17.3 میل دور پانی میں تھے جب انہیں پیچھے سے کاٹا گیا۔

انہوں نے کہا، میں نے سوچا کہ یہ شارک ہے لیکن جب میں اوپر پہنچا تو میں نے محسوس کیا کہ یہ ایک مگرمچھ ہے۔ میں اس کے جبڑے کو اتنی دور تک کھولنے میں کامیاب ہو گیا تھا کہ اپنا سر باہر نکال سکوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مگرمچھ جس کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے کہ وہ نابالغ تھا، اسنے ایک اور کوشش کی وہ واپس آیا میرے ہاتھ پر کاٹنے کے باوجود میں اسے بھگانے میں کامیاب رہا۔

مگرمچھ کی تلاش

کوئنز لینڈ کے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے گا، لیکن کھلے سمندر میں مگرمچھوں کو تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ جانور اکثر روزانہ دسیوں کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں۔

آسٹریلیا کے شمال میں، جہاں حالیہ کئی حملے ہوئے ہیں، مگرمچھ بہت زیادہ ہیں۔

فروری میں، رینجرز نے ایک فٹ13.4 مگرمچھ کو گولی مار دی تھی جس نے ایک آدمی پر حملہ کیا تھا اور اس کے کتے کو کھا گیا تھا۔

اور اس ماہ کے شروع میں، 65 سالہ ماہی گیر کیون ڈارموڈی کی باقیات قریبی دریائے کینیڈی پر ایک 4.1 میٹر مگرمچھ کے اندر سے ملی تھیں – 1985 میں ریکارڈ کیپنگ شروع ہونے کے بعد سے کوئنز لینڈ میں یہ 13 واں مہلک حملہ ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں