Monday, December 2, 2024

جی ایچ کیو میں بابر اور رضوان کی شرکت

- Advertisement -

یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر راولپنڈی کے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شرکت کی۔

جی ایچ کیو میں اس تقریب کی مناثبت سے پاکستان اور اس کے شہریوں کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

یہ دن پاکستان اور اس کے شہریوں کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وقف ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ر ندیم رضا، مفتی منیب الرحمان سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکار، طلباء، اساتذہ، اور معاشرے کے مختلیف شخصیات نے یوم تکریم شہداء پاکستان میں شرکت کی۔

ملک بھر میں اس دن کی یاد میں قرآن خوانی اور دعاؤں پر مشتمل متعدد تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شہداء کی لا زاوال قربانی کو یاد کیا جائے گا۔

مزید برآں، شہداء کی یادگاروں پر کئی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں