Friday, October 4, 2024

بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیگا

- Advertisement -

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی نے نرمی کا مظاہرہ کرنے سے انکار کردیا ہے اور پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ایشیا کپ کھیلنے کے خیال سے انکار کرنے کے لیے بلکل تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی مکمل طور پر ایشیا کپ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ قیاس آرائیاں یہ ہیں کہ ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی کی ایگزیکٹو باڈی جلد ہی پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پہلے ہی پی سی بی کو کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاکستان میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

لیکن ہندوستان ہائبرڈ ماڈل کی حمایت بھی کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔ اب تک تعطل نہیں ٹوٹا ہے، اور حتمی فیصلہ صرف اے سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں لیا جائے گا جس میں جے شاہ کو طلب کرنا پڑے گا، یہ بات اے سی سی بورڈ کے رکن نے کہی۔

اے سی سی کے ذرائع  نے مزید کہا اس ہائبرڈ ماڈل کو ووٹ دینے کے لیے نہیں ڈال سکتے مطلب یہ ہے کہ اگر ایونٹ میں چھ ممالک کھیل رہے ہیں، تو ان 19 دیگر ممالک کا کیا ہوگا جو ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گے؟ جب ان کا کوئی حصہ نہیں ہے تو وہ کس بنیاد پر ووٹ دیں گے؟۔

اب تک جن غیر جانبدار مقامات کی تجویز دی گئی ہے وہ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات ہیں۔ تاہم، اے سی سی کے کئی بورڈ ممبران انتہائی گرم موسم کی وجہ سے شکوک کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں