Tuesday, May 21, 2024

بین اسٹوکس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی فٹنس پر توجہ دینے کے لیے اس موسم گرما میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے سردیوں میں گھٹنے کی سرجری کروائی اور ہندوستان میں حالیہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران صرف پانچ اوور کھیلے۔

انگلینڈ کے 32 سالہ ٹیسٹ کپتان پہلے ہی حال ہی میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

انگلینڈ جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کے بعد انگلینڈ ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وائرس نے انگلینڈ اسکواڈ کے 14 ارکان کو متاثر کردیا

اسٹوکس نے کہا کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ سے دستبرداری ایک قربانی ہوگی جس سے مجھے وہ آل راؤنڈر بننے کا موقع ملے گا جو میں مستقبل قریب میں بننا چاہتا ہوں۔

انہوں نے آسٹریلیا میں پاکستان کے خلاف 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار پہلی نصف سنچری بنا کر مین آف دی میچ کا خطاب حاصل کیا، جس نے انگلینڈ کو کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں دوسری ورلڈ کپ جیتنے میں مدد دی۔

آج کی تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں