Saturday, July 27, 2024

الیکٹرک بائیک کے فائدے انشورنس کے ساتھ

- Advertisement -

الیکٹرک بائیک چلانے کے لئے بہت مفید ہے اگر مناسب طریقے سے لاک اپ ہونے کے باوجود ای بائیک چوری ہو جاتی ہے تو اس کی انشورنس پالیسی شروع ہو سکتی ہے۔ یہاں ای بائیک کی قیمتوں کے حوالے سے  بھی تعارف کرایا جائے گا۔ 

پاکستان میں اس وقت سرمایہ داری اور مہنگائی ایک خاندان کے طور پر ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ہر کوئی آرام سے سفر کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ان دنوں مرد حضرات کی بڑی تعداد پاکستان میں الیکٹرک بائک اور اس کی انشورنس کی تلاش میں ہے۔

الیکٹرک بائیک انشورنس

الیکٹرک بائیک انشورنس کے حوالے سے وہ سب کچھ جو آپ کو ۲۰۲۳ میں جاننے کی بے حد ضرورت ہے۔
ای بائیک چلانے والوں کو بھی انشورنس کی ضرورت ہوتی ہے؟ کیا چوری کے خلاف ای بائک کا احاطہ ہو سکتا ہے؟

اس کے علاوہ اگر آپ فٹنس کے لیے الیکٹرک بائیک کا استعمال کرتے ہیں اور کسی حادثے میں آپ کو نقصان پہنچتا ہے تو ای بائیک انشورنس انمول تحفه ہو سکتی ہے۔اس کے لئے آپ کو بائیک کے لئے حفاظت کا فیصلہ لینا ہو گا۔

بائیک کا بیمہ کرانا بہت ضروری ہے کیوں کہ آپ  نے کتنی ہی مہنگی بائیک کیوں نہ لی ہو اگر وہ چوری ہو جائے یاکسی حادثے میں خراب ہو جائے تویقیناََ آپکے لئے اسے دوبارہ لیناممکن نہیں ہو گا۔انہی وجوہات کی بنا پر الیکٹرک بائیک انشورنس آپ کے لئے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

انگلش میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں 

کچھ گھریلو مواد کی پالیسیاں آپ کی سائیکل کا معیاری طور پر بیمہ کرائیں گی، جبکہ دیگر آپ کو نسبتاً کم فیس کے لیے اپنی پالیسی میں سائیکل کا احاطہ شامل کرنے کی اجازت دیں گی۔

باہر ممالک بہت سی بائیک انشورنس پالیسیاں روڈ ٹریفک ایکٹ کے تحت بیان کردہ ای بائیکس کا احاطہ کرتی ہیں۔  جیسا کہ الیکٹرک بائک کے قوانین کے مطابق برطانیہ کا قانون ہے کہ ایک ای بائک کی زیادہ سے زیادہ پاور آؤٹ پٹ ٢٥٠ واٹ ہونی چاہیے، اس کی رفتار  زیادہ سے زیادہ١٥.٥  میل فی گھنٹہ یا پھر ٢٥ کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہونی چاہیے  ہے اور١٤  سال سے کم عمر کے افراد اس پر سوار نہیں ہو سکتے۔

کچھ انشورنس اسکیموں میں بیٹری کے نقصان کا مکمل احاطہ کیا جاتا ہےذاتی چوٹ کے احاطہ کے ساتھ ساتھ، کچھ الیکٹرک بائیک انشورنس پالیسیوں میں حادثاتی نقصان کا احاطہ بھی شامل ہوتا ہے۔

الیکٹرک بائیک کا تعارف

الیکٹرک کاروں کے بعد اب بہترین چیز الیکٹرک بائک ہیں، خاص طور پر اگر ان کاموازنہ الیکٹرک کاروں سے کیا جائے تو یہ کافی سستی ہیں اور ان کے فوائد بھی زیادہ ہیں ای بائک سب سے اچھی خاصیت یہ ہے کہ اسے  پٹرول کی ضرورت نہیں ہوتی پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستقل بڑھتی  جارہیں ہیں جبکہ آمدنی میں دور دور  تک اضافہ نہیں ہے ۔ مڈل طبقے کے موٹر سائیکل سواروں کے لیے  الیکٹرک بائک ایک اچھا انتخاب ہے۔پچھلے کچھ سالوں سے بہت سے لوگ  الیکٹرک بائک کی طرف متوجہ ہورہے ہیں ۔

الیکٹرک بائیک کس طریقے سے کام کرتی ہے؟

اصل میں الیکٹرک بائیک چارج ایبل بٹریوں کے زریعے کام کرتی ہے اسے عام بائک کی طرح سٹارٹ کرنے کے لیے ازیادہ توانائی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور دیگر موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں اس کا وزن ہلکا ہوتا ہے۔ لکین اس کا جسم عام بائیک سے ٤٠  سے ٥٠ فیصد بھاری ہے۔ یہ اپنی تیز رفتاری کے لئے کافی مقبول ہے انہیں خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے زیادہ قابل قبول مانا جاتا ہے ۔

الیکٹرک بائک جو کم لاگت میں دستیاب ہے  اپنی بیٹریوں پر٢٥-٤٤ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہیں ا

٢٠٢٢ میں پاکستان میں اعلی الیکٹرک بائک کی قیمتیں اوران کی خصوصیات

الیکٹرک بائک کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنے کے لئے کم قیمت اور اعلیٰ معیار کی طرف جائیں بس اس بات کو  یقینی بنائیں کہ یہ آپ یا آپ کے خاندان کے لیے بہترین الیکٹرک بائک ہے۔

مندرجہ زیل میں پاکستان کی بہترین الیکٹرک بائک کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

. جیگوار الیکٹرک بائیکس ٧٠ سی سی  

جیگوار پاکستان کی الیکٹرک بائک کی فہرست میں سب سے پہلے ہے کیونکہ یہ پاکٹ فرینڈلی ہے اور کچھ بہترین کارکردگی بھی پیش کرتی ہے۔ لکین ایندھن پر مبنی بائک سے تھوڑی زیادہ مہنگی ہیں، لیکن پھر بھی یہ ہمیں پیٹرول اور ڈیزل میں ہونے والے تمام اضافے سے بچاتی ہے۔

الیکٹرک بائیک کے فائدے انشورنس کے ساتھ

خصوصیات

پوری بیٹری پر ٧١  کلومیٹر تک چلتی ہے۔
٥  گھنٹےمیں مکمل چارج ہوتی ہے ۔
پٹرول کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔
ایکو فرینڈلی
قیمت صرف   ٠٠٠ ٨٨  پی کے آر

. پاکستانی جولٹا الیکٹرک بائک 

پاکستان کی پہلی مقامی ای وی کمپنی جولٹا الیکٹرک پرائیویٹ ہے جس کا وژن ملک میں آٹوموبائل انڈسٹری کو برقی بنانے کا ہے اور یہ پاکستانی حکومت سے منظور شدہ  بھی ہے۔

الیکٹرک بائیک کے فائدے انشورنس کے ساتھ

خصوصیات

ڈرائی جیل بیٹری کے ساتھ
پوری بیٹری پر ٨٠ کلومیٹر تک چلتی ہے۔
سادہ سڑک پر ٥٠ کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے چلتی ہے
رات بھر مکمل چارجنگ
١٠٠٠ ڈبلیو موٹر پاور
شور وغل سے پاک
ایکو فرینڈلی
پٹرول کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔
صرف ١١٢٠٠٠ پی کے آر

جولٹا جے ای اسکوٹی

جولٹا اسکوٹی ایک خوبصورت شکل کے ساتھ دستیاب ہے اور اسے ہونڈا ڈیو کےنمونے پر چینی مارکیٹ میں لانچ کیا گیا تھا۔ اسکوٹی بیٹھنے کے لئے انتہائی آرام دہ ہے لیکن اس کی قیمت کچھ زیادہ ہے۔

الیکٹرک بائیک کے فائدے انشورنس کے ساتھ

خصوصیات

ڈرائی جیل بیٹری کے ساتھ
پوری بیٹری ٨٠ کلومیٹر تک چلتی ہے ۔
اوپر کی رفتار ٦٠ کلومیٹر فی گھنٹہ تک
رات بھر مکمل چارجنگ ہوتی ہے
١٥٠٠ ڈبلیو موٹر پاور
پٹرول کی ضرورت نہیں۔
ایکو فرینڈلی
پٹرول کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔
صرف ١٢٥٠٠٠ پی کے آر

جولٹا٧٠ ایل-جے ای

جولٹا الیکٹرک بائیک کی بیٹری لائف صرف اور صرف ٥ سال ہے لیکن اس کےبہت سے دوسرے فائدے بھی ہیں یہ کافی مہنگی بھی ہے

الیکٹرک بائیک کے فائدے انشورنس کے ساتھ

خصوصیات

ایل آئ -آئن  فاسفیٹ بیٹری
٩٠ -٨٠ کلومیٹر کا مائلیج
اوپر کی رفتار ٦٥  کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلتی ہے
٣ گھنٹے کے اندر مکمل چارج ہو جاتی ہے۔
١٠٠٠ڈبلیو موٹر پاور
پٹرول کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔۔
وی٦٠ – ٢٥ اے بیٹری کی گنجائش
ایکو فرینڈلی
صرف ١٦٨٠٠٠ پی کے آر

نیون ایم ۳ الیکٹرک بائیک

نیون ایم ۳ الیکٹرک بائیک٢٠١٨ میں کافی  مقبول ہوئی۔ تاہم،اس کی درآمدات پر فی الحال پاکستان میں پابندی عائد ہے دراصل یہ بائیک ہانگ کانگ میں بنی تھی ۔اس لئے مستقبل میں اس کے استعمال کے آثار کم ہیں اس کی بیٹری زیادہ سے زیادہ ڈھائی سال تک چل سکتی ہے۔

الیکٹرک بائیک کے فائدے انشورنس کے ساتھ

خصوصیات

جیل لیڈ ایسڈ بیٹری کے ساتھ
٩٠ کلومیٹر تک چلتی ہے۔
مکمل چارج ٣ گھنٹے کے اندر
٢٠٠٠ڈبلیو موٹر پاور
اوپر رفتار ٥٠ کلومیٹر فی گھنٹہ تک
یو اسی بی سیل فون چارجر  بھی دستیاب
ڈیجیٹل انٹرفیس
پٹرول کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔۔
شور وغل سے پاک
٧٢ وی  ٢٠ اے بیٹری کی گنجائش
ایکو فرینڈلی
قیمت١٠٩٠٠٠  پی کے آر سے ١١٠٠٠٠ پی کے آر کے درمیان

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں