Saturday, July 27, 2024

بلاول بھٹو نے کم عمر رکشہ ڈرائیور علیشا سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹوزرداری  نے کراچی کی ایک خاتون رکشہ ڈرائیور علیشا کو گھر اور نوکری دینے کا وعدہ پورا کیا خاتون کی مشکلات آسان ہوئیں.

انہیں بلاول کی جانب سے دو کمروں کا مکان بطور تحفہ ملا انہیں ہفتہ کو مکان کی ملکیت کے کاغذات مل گئے۔

۱۷ سالہ علیشابڑے شہر کراچی کے ڈرگ روڈ محلے میں اپنی والدہ اور ایک بہن بھائی کے ساتھ کرائے کے ایک چھوٹے مکان میں رہ رہی تھی

اس کے والد کا کئی ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا۔ خوش قسمتی سےعلیشا کو رکشہ چلانے کا طریقہ اس کے باپ نے سکھایا تھا۔

علیشا نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے اپنے والد کےانتقال کے بعد مناسب نوکری تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی۔اس کا خاندان شدید مالی پریشانی کا شکار تھا۔

علیشاایک گھریلو خاتون ہے لکین اسےگھر کا کرایہ ادا کرنے میںدشواری کا سامنا تھا اس لئے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے رکشہ ڈرائیور بننے کا انتخاب کیا۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے ہماری سائٹ پر کلک کریں 

۱۷ جون کو، علیشا کی کہانی ایکسپریس نیوز ٹی وی پر نشر ہونے کے فوراً بعد، نواب وسان نے ان سے رابطہ کیا اور سندھ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا

نواب وسان نے اس کے خاندان کو گھر فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ اس کے بعد کے چھ ماہ میں سندھ حکومت نےشاہ فیصل کالونی میں ۸۰مربع گز  پر دو کمروں کا گھر بنا کر علیشا کو دے دیا۔

نواب وسان نے علیشا کے گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ابتدائی طور پر ۱۷ سالہ یتیم لڑکی کے بارے میں ایکسپریس نیوز سے معلومات لی تھی اور حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اس کے خاندان کو بے نظیر ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھر تحفے میں دیا جائے۔

سندھ حکومت نے انہیں نوکری کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سندھ میں تقریباً  ۶۰۰۰ مکانات کی تعمیر کی امید ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں