Saturday, July 27, 2024

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

- Advertisement -

ملک کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

انگلش میں یہ خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ژوب، موسیٰ خیل، چمن زیارت اور کوئٹہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، بھکر، لیہ، نور پور تھل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان،مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، کرم، کوہاٹ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، وزیرستان اور بنوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں