Friday, September 13, 2024

دلکش اشنا شاہ نے گالف کھلاڑی حمزہ امین سے شادی کرلی

- Advertisement -

 پاکستان کی ایک باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں سوشل میڈیا پر خوبصورت جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں ہیں۔

اشنا شاہ  نے اپنے مختصر کیرئیر میں ہی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی پرفارمنس سے لوگوں میںمقبول ہو گئیں۔ پاکستانی ڈراموں میں اکثر انہیں منفی کرداروں میں دیکھا گیا ہے۔

خوبصورت اداکارہ ،کی عمر 37 سال ہے، نے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز  2013 میں کیا تھا ان کا پہلاڈرامہ  ’’میرے خوابوں کا دیا‘‘ تھا ۔اپنی شاندار اداکاری سےانہوں نے جلد اپنے مداحوں کے دل جیت لیےجس کے بعد انہیں ٹی وی کے  بیشتر ڈراموں میںاداکاری کی پیشکشیں موصول ہونے لگیں، جس نے ان کی کامیابی کے راستے راہ ہموارکر دیے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے 2022 میں گالف کھلاڑی حمزہ امین سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جسپر ان کے مداحوں نےبہت خوشی کا اظہار کیا۔

خبر کے مطابق حمزہ امین ایک غیر ملکی پیشہ ورگالف کھلاڑی ہیں اور ان دونوں کو مختلف تقریبات میںاکٹھا  بھی دیکھا گیا ہے۔

آج کی خبر میں خوشی کی بات یہ ہے کہ اشنا شاہ گالف کھلاڑی حمزہ امین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی دھوم مچی ہوئی ہے خوبصورت جوڑے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ شادی کے روایتی سرخ جوڑے میں حسین لگ رہی ہیں جبکہ ان کے دولہا سفید شیروانی پہنے نظر آ رہے ہیں نئ زندگی کے آغاز پر دونوں کو بہت خوش دیکھا گیا۔

اشنا شاہ کے مشہور ڈراموں میں پریزاد، بلا، روبرو عشق تھا، الف الله اور انسان وغیرہ شامل ہیں۔

اپنی نیک تمناؤں کے ساتھ اشنا شاہ اور حمزہ امین کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں