Monday, May 20, 2024

کنسرٹ ہال حملہ، جان بچانے والے مسلم طالبعلم کی ویڈیو وائرل

- Advertisement -

کنسرٹ ہال حملہ میں مسلم طالبعلم نے 100 سے زائد جانیں بچائیں۔

ماسکو: روس کے دارالحکومت میں 15 سالہ اسلام خلیلوف نے کنسرٹ ہال حملہ میں 100 سے زائد جانیں بچائیں۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو چار دہشت گرد روسی پرفارمنس ہال میں گھس گئے اور تصادفی فائرنگ شروع کر دی جس سے 180 سے زائد افراد زخمی اور 143 افراد ہلاک ہو گئے۔

جب دہشت گرد افراد پر گولیاں چلا رہے تھے، اسلام خلیلوف، ایک 15 سالہ طالب علم، جو کروکس ہال میں ایک لانڈری میں پارٹ ٹائم کام کرتا تھا،اس نے تقریباً 100 لوگوں کی جان بچائی۔

اسلام خلیلوف، نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے، نہ صرف لوگوں ہنگامی صورتِ حال کا راستہ بتایا بلکہ باہر جانے میں انکی خود مدد کی۔ جس سے 100 سے زائد افراد کی جانیں بچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکسمبرگ میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل مفت بنا دیا گیا

اسلام خلیلوف نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ہنگامی حالات سے بچنے کے لیے تربیت حاصل کی ہے اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں