Monday, September 16, 2024

ورلڈ کپ سے قبل چار کرکٹ بورڈز سے رابطہ

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ دو ہزار تیئیس سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کا شیڈول بنانے کے لیے چار کرکٹ بورڈز سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سے رابطے شروع کر دیے ہیں، انہیں اگست میں پاکستان کا دورہ کرنے اور دو طرفہ یا سہ ملکی سیریز میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

پی سی بی کی جانب سے مذکورہ بورڈز کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ یہ سیریز مہمان ٹیموں کو میگا ایونٹ سے قبل برصغیر کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔

ہفتے کے روز لاہور میں ایک میڈیا پریس کے دوران، پاکستان کے ہیڈ کوچ، گرانٹ بریڈ برن نے اہم ایونٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے اضافی میچز کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پی سی بی 50 اوور کے اہم سیزن سے پہلے کے میچز کو فعال طور پر منظم کر رہا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں