Saturday, July 27, 2024

ماہ اپریل میں بارشوں کا مستقل سلسلہ

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں ماہ اپریل میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس ماہ میں پاکستان میں بارشوں کے ٹوٹل7 سے 8 سلسلے داخل ہوں گے۔ 

اپریل کا مہینہ پاکستان میں طاقتور بارشوں کا طویل سلسلہ لارہاہےَ اور اس کے ساتھ ہی سردی کی لہر بھی آرہی ہے۔

کراچی تا کشمیرماہ اپریل میں بارشیں ہی بارشیں

ماہ اپریل میں موسمی صورت حال کچھ اس طرح کی بتائی جا رہی ہے کہ موسم سرما کے دوران کاشتکاروں، زمینداروں،اور  کسانوں نے جو فصلیں کاشت کی تھیں وہ اب ان بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے کاٹی نہیں جا سکیں گی ، اور نہ ہی آگے اور فصلیں کاشت ہو سکیں گی یہ بیک ٹو بیک سسٹم ہو گا ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دے گا۔

اپریل کے مہینے میں معمول سے زیادہ شدید بارشیں بتائی جا رہی ہیں۔ درجہ حرارت بھی معمول کے مطابق رہے گا گرمی کی شدت کا کوئی امکان نہیں. بہرحال کراچی سمیت سندھ اور سندھ کے ساتھ والے علاقے جنوبی پنجاب میںکچھ دن تکزیادہ گرمی کا امکان ہے  .ضلع بہاولپور کے جنوب میں اور اس کے شمال مشرقی علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں  ہوتی رہیں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس مہینے میں ملک میں بارشوں کے  7 سے 8 سلسلے آ رہے ہیں جن میں انتہائی طاقتور5 سلسلے ہوں گے۔ رمضان کا پورا مہینہ ٹھنڈا بتایا جا رہا ہے۔ جنوری جیسی سردی محسوس ہوگی۔ ملک بھر  کے کسی بھی میں پانی کی کوئی کمی نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ شدید گرج چمک، ژالہ باری، تیز اندھی تیز گرد آلود ہوائیں اور آسمانی بجلی گرنے کے بھی امکانات  ہیں۔

سلسلہ وار بارشیں

۔ پہلے سلسلے میں کراچی تا کشمیر میں مستقل بارشیں ہوں گی جو کہ  یکم اپریل سے 4 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس میں صرف ایک دن کا وقفہ ھو گا اور 6 اپریل کو دوبارہ بارش برسانے والا خطرناک سلسلہ داخل ہوگا۔

۔ دوسرا سلسلہ7 اپریل سے 9 اپریل تک چلے گایہ بارشیں بھی کراچی تا کشمیر میں جاری رہے گی موسلا دھار بارش کا دن7 اور 8 اپریل ہو گا۔
۔ اس کے بعد 6 تا 9 اپریل کے سلسلے کے بعد صرف دودن 10/11کا وقفہ ہو گا۔ 11 اپریل سے پھر کراچی تا کشمیر رات کو بارش برسانے والا سسٹم داخل ھو گا۔

۔ جبکہ تیسرا سلسلہ 12 اپریل سے 14اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کا دن 12 اور 13 اپریل بتایا جا رہا ہے۔ 

تمام کاشتکار، زمیندار اور کسان بھائیوں سے بارش کے دوران اپنی فصلوں کا خیال رکھنے کی درخوست ہے۔ الله تعالیٰ ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرمائے۔ آمین

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں