Monday, December 2, 2024

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی نےکراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

- Advertisement -

کراچی : کراچی کےعلاقے پاپوش نگر سے اسلحے کی بڑی کھیپ کو سی ٹی ڈی  نے دو ملزمان سمیت گرفتار کرلیا ، اسلحے کی کھیپ کو پشاور سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شعبہ تفتیش سی ٹی ڈی نے پاپوش کے علاقے میں بڑی کارروائی کی اور 2 ملزمان کو اسلحے کی بڑی کھیپ کے ساتھ گرفتارکر لیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

 انچارج چوہدری صفدر نے بتایا کہ بھاری تعداد کا یہ اسلحہ ممکنہ طور پر دہشتگردی میں استعمال کیا جانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان زاہد بلوچ اور فہد بلوچ  نے تمام اسلحہ پشاور سے کراچی منتقل کیا تھا۔

انچارج نے بتایا کہ یہ اطلاع خفیہ طور پر دی گئی تھی پھر ہماری ٹیم نے موقع پر کارروائی کی، برآمد شدہ اسلحے میں 17 نائن ایم ایم بڑے میگزین،17 نائن ایم ایم پستول ،ایک کلاشنکوف 500 گولیوں کے ساتھ، نائن ایم ایم چھوٹے میگزین ،5ہزار 30 بور شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم زاہد بلوچ کئی مرتبہ گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکا ہے اب ملزمان کے  خلاف مقدمہ درج کرکے مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں