Monday, October 7, 2024

جنوبی کوریا میں داؤد کم نے مسجد کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

کورین گلوکار داؤد کم نے یونگ جونگ  میں ایک مسجد کا افتتاح کر دیا ہے۔

معروف کورین گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں یونگ جونگ جزیرے پر واقع ایک مسجد کا افتتاح کیا ہے۔

داؤد کم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں مسجد کی تعمیر کے کئی شاٹس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے اندر نماز ادا کرنے کی فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ان کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ، داؤدکم نے لکھا کہ آخر کار اس نے مسجد کی تعمیر کا اپنا خواب پورا کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگ پریشان ہیں لیکن وہ مسجد کی تعمیر کے اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورین یوٹیوبر داؤد کم کو مسجد بنانے سے روک دیا گیا

واضح رہے کہ ستمبر 2019 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرنے والے داؤد کم کے 3.5 ملین انسٹاگرام فالوورز اور 5.52 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں