Wednesday, September 18, 2024

لیجنڈ اداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئے

- Advertisement -

ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار طلعت حسین گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔

ٹیلی ویژن اور فلموں میں اپنے شاندار کیریئر کے لیے مشہور اداکار طلعت حسین 83 سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کےانتقال کی خبرکی تصدیق انکےاہل خانہ نےکی ہے۔

وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

طلعت حسین 1972 سے 1977 تک لندن میں رہے اور برطانیہ میں اداکاری کی باقاعدہ تربیت مکمل کی۔ جب وہ وہاں تھے تو انہوں نے لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ان کی قابل ذکر پرفارمنس میں بالی ووڈ کی فلم، سوتن کی بیٹی شامل ہے، جس میں انہوں نے جیتندر اورریکھا کے ساتھ اداکاری کی تھی، اس کے علاوہ لندن کے چینل فور پر ٹی وی سیریز ٹریفک بھی ان کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان کا گانا بدو بدی عالمی سطح پر وائرل

طلعت حسین کو ڈرامہ ہوائیں، کشکول اور طارق بن زیاد جیسی مشہور ٹی وی سیریز میں کام کرنے پر بھی کافی پذیرائی ملی ہے۔

ان کا انتقال تفریحی دنیا میں ایک دور کے خاتمے کا نشان ہے، جو اپنے پیچھے قابل ذکر ہنر اور فنکارانہ کامیابیوں کی میراث چھوڑ گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں