Tuesday, May 21, 2024

اونچی آواز میں فون پر بات کرنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

- Advertisement -

فون پر زور سے بات کرنے پر باپ نے نوجوان بیٹے کو قتل کر دیا۔

بھارت میں فون کال پر اونچی آواز میں بات کرنے پر باپ نے نوجوان بیٹے کو قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور کے گاؤں پاپڑا میں پیش آیا جہاں معمولی بات پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سراج نامی نوجوان فون کال پر اونچی آواز میں بات کر رہا تھا جس پر اس کے والد نے اعتراض کیا اور معاملہ اس حد تک چلا گیا کہ باپ نے بیٹے پر سٹیل کی راڈ سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹا نشے کے عادی تھے اور حادثے کے وقت دونوں نشے کی حالت میں تھے۔ بعد ازاں والد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ایک اور جگہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک باپ نے فحش فلمیں دیکھنے پر بیٹے کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی والدین کو بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سولاپور کا رہائشی 14 سالہ لڑکا اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھتا تھا اور باپ کو بیٹے کے اسکول سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے 14 سالہ بیٹے وشال کو قتل کرنے کے بعد باپ وجے نے ابتدا میں قتل کو اپنی بیوی اور پولیس سے چھپایا۔ تفتیش شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دنوں بعد پولیس کو لڑکے کی لاش وجے ستو کے گھر کے قریب ایک نالے سے ملی۔ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کو تفتیش کے دوران مقتول کے والد پر شک ہوا، جس پر وجے نے اپنی بیوی اور پولیس کے سامنے اپنے بیٹے کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں