Tuesday, December 3, 2024

فاطمہ آفندی کا اپنے مفت کھانا کھانے والے دوستوں کے لیے پیغام

- Advertisement -

اداکارہ فاطمہ آفندی نے بتایا کے اکثر ان کے دوست مفت کھانا کھانے کے لیے ان کے پاس آجاتے ہیں۔

فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ریسٹورنٹ کھولا ہے لیکن میں اپنے دوستوں سے تنگ آچکی ہوں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میرے بہت سے دوست مجھ سے یہ کہنے کے لیے رابطہ کرتے ہیں کہ ہم تمہارے ریسٹورنٹ میں آنا چاہتے ہیں، لیکن تم ہمارے کھانے کی ہم سے کوئی فیس نہیں لینا۔

میں پھر خاموش ہو جاتی ہوں اور اپنے دل میں سوچتی ہوں کہ آپ لوگ دوسری قیمتی جگہوں پر کھانا کھا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ تو میرے ساتھ پھر ایسا کیوں، میں ایسے لوگوں کو بس یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اب تو حد ہو گئی ہے اب تو آپ لوگ شرم کرو۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں