Monday, December 2, 2024

گرڈ اسٹیشن میں آگ، ڈی ایچ اے کے رہائشی بجلی سے محروم

- Advertisement -

کراچی میں اتوار کی صبح شدید گرم اور مرطوب موسم میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ڈی ایچ اے کے کئی علاقوں میں خیابان اتحاد پر واقع کے-الیکٹرک گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد اچانک بجلی منقطع ہوگئی۔

گرڈ سٹیشن سے سیاہ دھواں دور دور سے نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا تھا جو کہ ڈی ایچ اے کے علاقہ مکینوں کے لیے انتہائی پریشان کن ثابت ہوا۔

آگ لگنے کے نتیجے میں فیز 5، 6، 7 اور8 کئی گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں چھبیسویں اسٹریٹ، سی ویو اور درخشاں ٹاؤن شپ، خیابانِ مجاہد، خیابانِ شاہین، خیابانِ محفوظ، خیابانِ مسلم، خیابانِ ہلال، خیابانِ نشاط، خیابانِ راحت، خیابانِ سحر، خیابانِ شجاعت اور خیابانِ بخاری شامل ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ان علاقوں کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب انہوں نے کے الیکٹرک کو معلوم کرنے کے لیے فون کیا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ معمولی واقعہ ہے جس کی وجہ سے مرمت کا کام جاری ہے دوپہر ایک بجے کے قریب بجلی بحال ہونے کی امید ہے پھر دوپہر ایک بجے تک جب بجلی بحال نہیں ہوئی انہیں کہا گیا کہ وہ دوپہر 2 بجے یا 3 بجے کے قریب بجلی کی واپسی کی توقع کریں۔

تاہم زیادہ تر رہائشیوں نے بتایا کہ ان کی بجلی سہ پہر 3 بجے کے بعد بحال ہو گئی ہے۔ کچھ نے کہا کہ شام 5 بجے تک ان کی بجلی بحال ہو گئی تھی۔ ڈی ایچ اے کے کچھ رہائشیوں نے شکیاتن کہا کہ وہ صبح 8 بجے سے بجلی سے محروم ہیں۔ جو لوگ گرڈ سٹیشن میں آگ لگنے سے لاعلم تھے وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نشانہ بننے پر بہت پریشان تھے جس کے بارے میں کے الیکٹرک کو واضح کرنا پڑا سوشل میڈیا پراور لوڈشیڈنگ کی تردید کی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں