Tuesday, December 3, 2024

پاکستانی قاری کی عالمی مقابلہ قرات میں پہلی پوزیشن

- Advertisement -

پاکستانی قاری حافظ محمد ابوبکر نے مقابلہ قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستانی ایک ننھے قاری حافظ محمد ابوبکر نے عراق میں منعقدہ بین الاقوامی حسن قرأت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سوشل میڈیا صارفین محمد ابوبکر کی شاندار تلاوت پر ان کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کی تلاوت کا مقابلہ جیتنے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس مقابلے میں 21 مختلف ممالک کے نوجوان شامل تھے، یہ مقابلہ متعدد راؤنڈز،سیمی فائنلز اور فائنلز پر مشتمل تھا، جس میں بچوں اور بڑوں کی ٹیمیں شامل تھیں۔

بچوں کے ٹورنامنٹ میں محمد ابوبکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس کے بعد ایران سے تعلق رکھنے والے قاری تیسرے اور عراق سے تعلق رکھنے والے قاری دوسرے نمبر پر رہے۔

نقدی انعامات کے ساتھ ساتھ جیتنے والوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں