Monday, May 20, 2024

سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی

- Advertisement -

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

سال کے آغاز سے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس وقت پاکستان میں سولر پینل 39 روپے فی واٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔

عالمی منڈی کے اثرات کے باعث پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں کواب تک کی کم ترین سطح پردیکھا گیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس کا مطلب یہ ہے کہ 180 واٹ کا پینل، جس کی قیمت پہلے 15,000 روپے تھی، اب اس رقم سے نصف سے بھی کم میں، صرف 7,000 روپے میں قابل رسائی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں جہاں سولر پینلز کی قیمت 80 روپے فی واٹ تھی، وہیں اب انہیں 200,000 روپے میں پانچ میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیر کے روز موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

جو آرام سے دو یا تین ایئر کنڈیشنر چلانے کے لیے کافی ہے، لیکن یاد رکھیں کہ اس میں دیگر اخراجات، جیسے کہ انورٹر کے لیے فنڈز شامل نہیں ہیں۔

لونگی سنگل گلاس اے گریڈ (42 روپے فی واٹ)، لونگی بائفیشل (42 روپے فی واٹ)، جنکو پی ٹائپ سنگل گلاس اے گریڈ (39 روپے فی واٹ) اور جے اے سنگل گلاس اے گریڈ (40 روپے فی واٹ) کی قیمتیں اب مارکیٹ میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں