Friday, September 13, 2024

جنرل ساحر شمشاد کی مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

- Advertisement -

پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں ہفتہ کو 119ویں مڈشپ مین اور 27ویں شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس کی کمیشننگ پریڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ اس پریڈ میں بحرین اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل کیےگئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تقریب کے دوران مڈ شپ مین محمد مصطفیٰ نے اعزاز کی تلوار، لیفٹیننٹ بدر علی نے قائداعظم گولڈ میڈل اور آفیسر کیڈٹ ثناء اللہ محفوظ نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

 آفیسر کیڈٹ عبدالرحمن جزا ایس الھارتھی جو سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں انہیں چیف آف نیول اسٹاف کا گولڈ میڈل دیا گیا۔

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں