اسلام آباد، حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔
وفاقی حکومت نے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی کے ردعمل میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 270 روپے فی لیٹر کردیا ہے۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے اس کمی کا انکشاف کیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔
وزیر کے مطابق، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کرکے ہر پندرہ روزہ جائزے کے دوران عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرتی ہے۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔
پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے، لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی۔ pic.twitter.com/r0QyFbcli1
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 15, 2023
وزیر کے مطابق ڈیزل 30 روپے کمی کے بعد اب 258 روپے ہو جائے گا، مٹی کا تیل 12 روپے کمی کے بعد اب 164.07 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152.68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
Petroleum Products Prices
from 16 May to 31 May’23:Reductions per litre:
High Speed Diesel—Rs 30
Petrol—Rs 12
Kerosene Oil—Rs 12
Light Diesel Oil—Rs 12New Prices per litre:
Petrol—Rs 270
HighSpeed Diesel—Rs 258
KeroseneOil—Rs 164.07
Light Diesel Oil—Rs 152.68AlhamdoLilah!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 15, 2023