گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہدایت کی ہے کہ سمندری طوفان کے باعث کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور پورے شہر میں رین ایمرجنسی سینٹرز کو فعال بنایا جائے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ساحلی اطراف سے لوگوں کو نکالنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں اور ریسکیو ٹیموں کو تیار رکھا جائے۔