Wednesday, September 18, 2024

فرانس کے پیرس فیشن ویک میں گھوڑوں کی دلچسپ انٹری

- Advertisement -

اس بار پیرس فیشن ویک میں ماڈلز کے ساتھ ساتھ گھوڑوں کی واک بھی دیکھی گئی اس میں ماڈلز سے  پہلےسات گھوڑوں کی انٹری نے دلچسپ منظر پیش کیا۔

پیرس میں بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے پیرس فیشن ویک میں ماڈلز کا منفرد اور بےمثال انداز  ناظرین  کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا لیکن اس بار پہلی بار فیشن ویک میں جانوروں کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے  دلچسپ اور خوبصورت انداز اپنایا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

فیشن ویک میں ڈیزائنر سٹیلا میک کارٹنی کے  ماحول دوست اشیا اور  بغیر چمڑے کے بنے ملبوسات  کی نمائش کی گئی کچھ ملبوسات پر گھوڑوں کی تصاویر بھی بنی ہوئی تھیں جنہیں پہن کر ماڈلز دلکش لگ رہیں تھیں اور ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔

 یہ بات بھی واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک بار فیشن ویک میں ہی ایک ماڈل نے ایسا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں آگ لگی ہوئی تھی اور پھر ماڈل نے ریمپ واک  بھی کی تھی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی تھی۔

یہ بات یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ ماڈل کا لباس فائر پروف ہوگا جسکی وجہ سے وہ باآسانی آتشزدہ لباس میں واک کرکے گیا یا گئی ہو گی ، اس میں ماڈل کا چہرہ بلکل چھپا ہوا تھا.

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں