Saturday, November 9, 2024

ہوٹل جیسا 3 منزلہ ہوائی جہاز کا ڈیزائن تیار

- Advertisement -

ہسپانوی ڈیزائنر نے ایک ہوٹل جیسا 3 منزلہ ہوائی جہاز ڈیزائن کیا ہے۔

ہسپانوی آسکر وائنالس کے اس 3 منزلہ ہوائی جہاز میں 800 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ آسکر وِنلز نے ہوٹل نما جہازکی نقاب کشائی کی ہے اس کی تین منزلہ ترتیب ہے جس میں چھ انجن نصب ہیں، ساتھ ہی جہازمیں ایک تھیٹر اور کیسینو بھی ہے۔ ایک پینورامک آبزرویشن لاؤنج بھی دستیاب ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق پروگریس ایگل نامی اس جہازکے پر263 فٹ لمبے اور 315 فٹ چوڑے ہیں۔

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب ہوائی جہاز کے تصور کو نافذ کیا جائے گا تو یہ ایئربس اے 380-800 اور بوئنگ 747 کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

ون فلائٹ ہوائی جہاز، جسے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، سیٹوں کی جگہ کیبنز کو نمایاں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ

مزید برآں، مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس طیارے کے عام ورژن میں 800 مسافروں کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے، جب کہ خصوصی ایڈیشن میں 300 مسافروں کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

ریستوران، سپا، فلم تھیٹر اور کیسینو سمیت اپنی پرتعیش سہولیات کے ساتھ ہوائی جہاز ممکنہ طور پر مسافروں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے جا رہا ہے۔ اسکا کاک پٹ دوسری منزل پر واقع ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں