Saturday, July 27, 2024

گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ایک محفلِ موسیقی کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

- Advertisement -

اس وقت پاکستان کے معروف گلوکاروں میں سرفہرست راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ہیں دونوں معروف گلوکار اپنی ایک محفلِ موسیقی کا کثیر معاوضہ لیتے ہیں۔

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم دونوں موسیقار اس وقت کے مہنگے ترین گلوکار ہیں کلاسیکل سنگر نعیم عباس روفی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا۔یہ دونوں اپنے ایک کانسرٹ کی منہ بولی رقم لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم امریکا میں کیے جانے والے صرف ایک کانسرٹ کے تقریباً 70 ہزار  ڈالرز یعنی پاکستانی ایک کروڑ 96 لاکھ روپے لیتےہیں۔

انگلش میں مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نعیم عباس روفی نے بتایا کہ پاکستان میں ایک پروگرام کے تقریباً 80 لاکھ سے ایک کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر اُنہیں کسی کارپوریٹ ایونٹ میں پروگرام کرنا پڑے تو پھر یہ دونوں تقریباً 2 کروڑ روپے تک کابھی مطالبہ کردیتے ہیں۔

راحت فتح علی خان شادی کے پروگرام کر لیتے ہیں جبکہ عاطف اسلم شادی بیاہ کے پروگرام نہیں لیتے۔

عاطف اسلم کے بارے میں 

عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو پیدا ہوئے یہ ایک پلے بیک گلوکار،نغمہ نگار، موسیقار، اور اداکار ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور ہندوستان دونوں ملکوں میں بہت سے گانے ریکارڈ کیے ہیں، یہ اپنی آواز کی بیلٹنگ مہارت کے لیے کافی مشہور ہیں۔

راحت فتح علی خان کے بارے میں 

راحت فتح علی خان فیصل آباد میں 1974 کو پیدا ہوئے۔ یہ پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار ہیں۔ وہ بنیادی طور پر ایک پنجابی گلوکار ہیں۔ خان صاحب قوالی بھی گاتے ہیں انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بھی اپنی موسیقی کا جادو جگایا ہے۔ 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں