Tuesday, December 3, 2024

کراچی میں ۲۱ جنوری سے سردی کی ایک اور لہر متوقع ہے۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ سرفرازنے بتایا ہے کہ کراچی میں خشک سرد موسم دیکھنے کو ملے گا بارش کا امکان نہیں ہے سردی ۲۱سے۲۲جنوری تک جاری رہے گی۔

ان کے مطابق، کراچی میں موجودہ سردی کی لہر ختم ہو رہی ہے کیونکہ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت میں ۳ ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے

سرفراز کے مطابق بلوچستان سے آنے والی آرکٹک ہواؤں کے باعث ۲۱ سے ۲۲ جنوری تک شہرمیں شدید سردی کا امکان ہے۔

اس وقت کے آس پاس کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید ہوائیں معمول سے زیادہ چل سکتی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سردی کی نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

۱۸ جنوری کی شام کو یہ مغربی لہر بلوچستان کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بلوچستان میں آج (بدھ) سے مغربی ہواؤں کی نئی لہر شروع ہو گی۔

۱۹ اور ۲۰ جنوری کو جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، دادو اور نوشہرو فیروز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید برآں، اس نے (بدھ) سے شروع ہونے والی سردی میں بتدریج کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

منگل کو شہر میں کم سے کم ۹ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ ۲۶ ڈگری سیلسیس بتایا گیا ہے

بلوچستان میں دن بھر شمال مشرقی ہوائیں چلیں  گی جن کی رفتار ۱۶ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ابتدائی طور پر، کچھ ہلکی دھند تھی، جس کی وجہ سے حد نگاہ ۳ کلومیٹر رہ گئی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں