Saturday, July 27, 2024

پاکستان کےطالب علم حذیفہ جمیل اے سی سی اے میں زیادہ نمبر حاصل کر کے گلوبل ایوارڈ کے لیے نامزد

- Advertisement -

حذیفہ جمیل ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں دنیا میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کے بعد عالمی شہرت پا گۓ انہیں گلوبل ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

 پاکستانی طالب علم حذیفہ جمیل نے گلوبل ایوارڈ اپنے نام کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ حذیفہ نے دنیا بھر کے ۱۴۲۔۱۰۷  طلباء کے درمیان مقابلہ جیتا۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اے سی سی اے کے ایشیا پیسیفک مہم کے منیجر راشد خان نے کہا، “حذیفہ کی مہم اور خواہش ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے۔

ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر پاکستانی نوجوانوں کو صحیح مواقع اور پلیٹ فارمز فراہم کیے جائیں تو ان میں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

جمیل نے اپنی کامیابی کا سہرا محنت اور عزم کو قرار دیا۔ نوجوان طالب علم نے اپنے والدین اور کالج کے پروفیسرز  کی مدد کے لیے ان کی تعریف کی۔

جمیل قرآن پاک حفظ کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنا آڈیٹنگ کیریئر شروع کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

اے سی سی اے کی تعلیم کوعالمی سطح پر سخت ترین امتحانات کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے جس میں ایک جدید اکاؤنٹنٹ کے لئے ضروری صلاحیتوں اور قابلیت کا ہونا ضروری ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں