Saturday, July 27, 2024

’اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پاکستان میں احتجاج کی کال دیں گے‘

- Advertisement -

رہنمائے پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اگر گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔

حکومت عمران خان کے کارکنان کو اشتعال دلانا چاہتی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش بھی کی گئی تو  پی ٹی آئی کے کارکنان تیار رہیں یہ اگر حد سے آگے بڑھے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دینگے۔

خبر کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلیے اسلام آباد پولیس ٹیم کے زمان پارک لاہور پہنچنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عمران خان کی گرفتاری سے صرف ملک میں امن وامان خراب کرنا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 فوادچوہدری کا کہنا ہے کہا کہ عمران خان پر اب تک 74 مقدمے دائر ہیں۔ پاکستان میں اس وقت فسطائی نظام رائج ہے۔ ملک میں سیاست، آئین اور معیشت کو ڈبونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقصد    

یہ سب حرکتیں صرف اور صرف ملک میں امن وامان خراب کرنے کے لئے کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ  پاکستان میں فسادات ہوں اور  سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکے اور الیکشن ملتوی ہو جائیں۔

خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان اب تک تمام قانونی طریقہ کارپرعمل کر رہے ہیں اور ہر عدالت میں اپنی حاضری پیش کر رہے ہیں۔ جو شخص 50 روپے کے اسٹامپ پیپر کی بنا پر لندن بھاگا ہے عدالتیں اسے کیوں پیشہ ہونے نہیں بلاتیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب حکومت اور وفاق دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ یہ عمران خان کو عدالت اس لئے پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا جا سکے کیونکہ یہ لوگ جانتےہیں کہ اگر عمران خان اقتدار میں آگے تو نہ صرف انکی چوری لوٹ ختم ہوجائے گی بلکہ انھیں اس سب کا حساب بھی دینا ہو گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں