(آئی ایم ایف) مالیاتی ادارے نے غیرقانونی سگریٹس کی خریدوفروخت سے ہونے والی 80 ارب روپے کی ٹیکس چوری پر فکرو تشویش کا اظہار کردیا۔
غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے بریفنگ دے دی گئی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
وزیر اعظم شہباز شریف نے غیرقانونی سگریٹ کی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
تمام سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد مکمل کرنے کے لئے ایف بی آر کو ہدایت کر دی گئی ہیں۔
جلد ہی ریونیو انٹیلی جینس ٹیمیں غیرقانونی سگریٹ کی کمپنیوں پر چھاپہ ماریں گی۔ایف بی آر تمام کارروائی کی ماہانہ رپورٹ وزیر اعظم کے سامنے پیش کرےگااس کے علاوہ یہ رپورٹس آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق دو درجن سے زیادہ سگریٹس مینوفیکچرنگ فکٹریاں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔