Saturday, July 27, 2024

عمران خان نے کہا: جو مرضی کر لیں حکومت تو ہماری ہی آنی ہے

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ختم کرنے کے بعد ہمارے خلاف ہر قسم کی سازش کی گئی، ہمارے ضروری حقوق ختم کر دیے گئے،ماہ مئی میں ظلم کیا گیا،

ہمارے خلاف نیب کیسز بنائے لیکن جو  چاہے مرضی کر لیں، حکومت تو ہماری آنی ہے۔

 عمران خان کا یہ خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا انہوں نے کہا کہ میں اس وقت حکومت سے جیل بھرو تحریک کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں جو 10 اپریل سے جاری پاکستان کی آزادی کی جنگ کا تسلسل ہے۔

عمران خان کا خطاب

انہوں نے نے بتایا کہ مجھے آج شہباز شریف کی تقریر میں ایک ہی چیز سمجھ آئی کہ وہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کی بنا پر قوم کو تیار کر رہا ہے کہ قوم اور زیادہ مہنگائی کے لیے تیار ہو جائے۔

عمران خان نے کہا کہ میں شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، آپ نے لوگوں سے آپ نےجو وعدے کیے ہیں وہ عوام ایک منٹ میں سامنے لے آتی ہے۔ ہماری حکومت کے دوران آپ نے کس قسم کی تقریریں کی تھیں کہ مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کریں

پیٹرول کئی گناہ مہنگا ہو گیا ہےسب اسلام آباد کی طرف چلو، اس حکومت کو گرانہ ہوگا آپ کو ساری باتیں یاد ہونی چاہئیں یاد نہیں تو سوشل میڈیا پر آپ کی ساری تقریریں سامنے  لے آئیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ آپ نے ہماری حکومت گرائی اس سازش کا حصہ آصف زرداری، سابق آرمی چیف ،آپ کا لندن میں بیٹھا بھائی سب شامل تھے اور بیرونی طاقتوں کو بھی ہمارے لئے اکسایا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ آپ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک ایک دم ٹھیکاور  خوشحال ہو جائے گا لیکن 10 مہینے میں پاکستان کے ساتھ ہوا وہ دشمن بھی نہ کرے، مہنگائی اونچی سطح کی ہو گئی ہے۔

تنقید

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی ڈھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں رہے ،اس وقت پوری دنیا کورونا کی وبا کا سامنا کر رہی تھی جس سے سپلائی لائن کافی متاثر ہوئی تھیجس کے  باعث ساری دنیا میں مہنگائی آئی تھی۔ 

تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئی تھیں، ہماری حکومت میں تیل کی قیمت 110 سے 115ڈالر فی بیرل تک گئی تھی لیکن آج وہ 75 سے 85ڈالر ہے، تو مہنگائی کی وجہ تو تیل تھی اب تو تیل کی قیمت کم ہو گئی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ آپ نے  آتے ہی نیب میں ترمیم کی۔ نیب کیسز بنائے  میرے اوپر 70 ایف آئی کی گئیں اور اسی لیے ہم نے جیل بھرو تحریک شروع کی۔ تاکہ ہم خوف کی زنجیر توڑ دیں،اور اب دیکھ لیں پورا پاکستان تحریک کی بنا جیل جانے کو تیار ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز آپ نے لوگوں کو مزید مہنگائی کے لیے تیار ہو جانے کو کہا میں سمجھا تھا کے آپ آصف زرداری اور اپنے خاندانوں سے وہ پیسہ واپس لانے کا اعلان کریں گے۔ جو 30 سال وہ چوری کر کے باہر لے کر گئے ہیں آپ یہ سارا پیسہ ہی واپس لے آئیں تو مہنگائی ہی نہیں کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا ڈالر کی قیمت گری تو قوم کی دولت میں کمی آئی قوم غریب ہوئی اور آپ امیر ہو گئے ہیں آپ سرکاری گاڑیاں کم کرنے اور سرکاری زمینیں بیچنے سے لوگوں کو ہرگز پاگل نہ بنائیں،کچھ کر کے دکھانا ہے تو باہر کا پیسہ واپس لے آئیں۔ 

عمران خان نے کہا کہ جس طرح  لاہور کے لوگ جیل بھرو تحریک کے لیے نکلےاس کے لیے میں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔  اسی طرح جب انہیں  عدالت طلب کیا گیا اور وہ سڑکوں پر نکلے تو اس کے لیے بھی میں ان وکلا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کوشش

چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف قوم انقلاب کے لیے تیار ہے،  میں نے اپنی ساری جدوجہد آئین اور قانون کے تحت کی، ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ ہماری جدوجہد سے ملک اور قوم کو کوئی بھی نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اب جبکہ ملک کا دیوالیہ ہو گیا ہے تو ہم آئی ایم ایف تو کیادنیا کی کسی بھی طاقت سے کیا بات کر سکتے ہیں۔آپ غدار ہیں ملک کی اس حالت کے ذمے دار ہیں انڈسٹری بند ہو گئی ہے، بے روزگاری اتنی بڑھ رہی ہے مہنگائی الگ بڑھ رہی ہے، اس سب کا کون ذمے دار ہے؟

سابق وزیراعظم نے کہا مجھے لگتا ہےحکومت کی تبدیلی پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش تھی، ہماری حقیقی آزادی کی تحریک ملک کو غداروں سے آزاد کرنے کے لیے ہے، ہمارا مقصد پاکستان کے اندر آئین اور قانون کی پاسداری ہو، یہاں جنگل کا قانون نہ ہو۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس والوں نے 25 مئی کو ہم پر جو ظلم کیا تھا میں ان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ جو مرضی کر لیں، حکومت تو ہماری آنی ہے، پہلے تو آپ غیرقانونی کام کر کے بچ گئے لیکن اس بار آپ نہیں بچ سکیں  گے، میں اگر زندہ رہا تو یقینی بناؤںگا کہ ظالموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہاب وقت ہے کہ پوری قوم تیاری کریں، اگر انہوں نے90دن سے آگے الیکشن بڑھائے توپھر  پوری قوم کو نکلنا پڑے گا، عوام کو یقینی طور پر نے اس ملک کے آئین کی حفاظت کرنی ہے۔

جیل بھرو تحریک

چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سےہو گیا ہے، یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے، جو آزادی 1947 میں باقی رہ گئی تھی یہ اسکے حصول کی تحریک ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں