پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری کے ایک دن بعد عدالت میں جج کے سامنے پیش ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج شروع ہوا۔
پولیس گیسٹ ہاؤس جسے کمرہ عدالت کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے، وہیں انھیں رکھا جا رہا ہے، اور وہاں زبردست سکیورٹی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ہزار افراد کی گرفتاریاں ہوئی ہیں، جب سے خان کو اسلام آباد میں ان الزامات کے تحت رکھا گیا تھا جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس گرفتاری نے خان اور پاکستان کی طاقتور فوج کے درمیان سیاسی جنگ کو ڈرامائی طور پر بڑھا دیا۔سزا انھیں الیکشن میں کھڑے ہونے سے نااہل کر دے گی۔
منگل کو ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر کے کئی شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔
سابق بین الاقوامی کرکٹ سٹار کو گزشتہ اپریل میں معزول کر دیا گیا تھا،جبکہ وزیر اعظم کے طور پر ان کی مدت کے چار سال سے بھی کم وقت گزرا تھا۔
نومبر میں، وزیر آباد شہر میں ہجوم کے درمیان انتخابی مہم کے دوران انہیں ٹانگ میں گولی لگی تھی۔
انھوں نے ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے – حالیہ دنوں میں فوج نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کی گرفتاری سے ایک دن پہلے، فوج نے خان کو اس الزام کو دہرانے سے خبردار کیا تھا۔