Friday, September 13, 2024

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت ہار گیا

- Advertisement -

سکاٹ بولانڈ نے تباہی مچادی، آسٹریلیا نے اتوار کو اوول میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جیت کے لیےریکارڈ 444 رنز درکار تھے، ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے پنجویں دن 164-3 پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

لیکن پانچویں دن لنچ سے قبل 24 اوورز کے اندر 70 رنز کا اضافے کے بعد پوری ٹیم سات وکٹیں کھو کر 234 پر آل آؤٹ ہو گئ۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایک اوور میں دو وکٹوں کے ساتھ، ویرات کوہلی کی قیمتی وکٹ سمیت سکاٹ بولانڈ نے ابتدائی نقصان پہنچایا اور 16 اوورز میں 3-46 کے ساتھ ختم کیا۔

آف اسپنرناتھن لیون نے 4-41 نے ٹیل اینڈرز کا صفایہ کیا۔

آسٹریلیا نے ایک بڑا کرکٹ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ جو پہلے ان کے پاس نہیں تھا پیٹ کمنز کی ٹیم اب اگلے ہفتے انگلینڈ کے خلاف ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں