Friday, September 13, 2024

بھارتی اداکار ’میرا دل یہ پکارے آجا‘والی عائشہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر اپنے ڈانس سے مشہور ہونے والی پاکستانی عائشہ کو ایک بھارتی اداکار نے پرپوز کیا ملاقات کےلئے پاکستان آنا چاہتے ہیں

بھارتی اداکار فیضان انصاری کی پاکستانی لڑکی عائشہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک یوٹیوب ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ جلد شادی کے لیے پاکستان آئیں گے۔

اداکار فیضان انصاری کے مطابق مجھے عائشہ سے شادی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مجھے پاکستان کا ویزا بھی مل رہا ہے، جس کے لیے میں نے دوسرا پاسپورٹ حاصل کیا ہے۔ وہ ڈانسر سے ملنے دو تین روز میں ممبئی سے لاہور پہنچیں گے۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

فیضان انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میں نے اسے پہلی بار دیکھا تھا تب سے انھیں پیاراور عزت دینے لگا ہوں۔ میں اپنے خوابوں میں روز عائشہ کو دیکھتا ہوں. میری خواہش ہے کہ میں اور وہ ہماری شادی میں ایک ساتھ ڈانس کریں۔ ہمارا ایک استقبال پاکستان کے شہر لاہور میں اور دوسرا ممبئی، بھارت میں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹیم عائشہ کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، اور وہ جلد ہی ان سے شادی کے لیے پاکستان جائیں گے۔ “میں عائشہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں،” اس نے اسے مہر (دلہن کی رقم) میں ۵۔۱ملین (روپے) کی پیشکش کی ہے

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں