Monday, December 2, 2024

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی ڈیورس ہو گئی

- Advertisement -

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

راج کندرا نے سوشل میڈیا پر شلپا شیٹی سے علیحدگی سے متعلق بیان پوسٹ کرکے مداحوں کو ناراض کردیا۔ راج کندرا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ X ٹویٹر، پر ایک پوسٹ میں لوگوں سے اس مشکل وقت میں ہمیں تنہا چھوڑنے، کی درخواست کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

راج کندرا نے اس بیان میں دل ٹوٹنے والے اور ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی شامل کیے، جس نے جوڑے کے حامیوں کو پریشان کیا۔

شلپا شیٹی اور راج کندرا کے مداحوں کا تبصرہ 

راج کندرا سے ایک بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا علیحدگی کا مطلب طلاق ہے؟

کسی نے تبصرہ کیا، اگر آپ دونوں کی طلاق ہو گئی ہے، تو یہ شلپا شیٹھی کے لیے بہت اچھا فیصلہ ہے۔

ایک اور صارف نے کہا، ہمیں یہ پہلے دن سے معلوم تھا، اور تیسرے نے کہا، یہ چونکا دینے والی خبر ہے۔

راج کندرا کے بہت سے حامیوں نے ان کے دعوے پر تنقید کی، اور یہ کہا کہ یہ صرف وائرل ہونے کے لیے کر رہے ہیں۔تاہم راج کندرا اور شلپا شیٹی نے ابھی تک مداحوں کے استفسارات کا جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ راج کندرا کی پہلی فلم UT 69، کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔ فلم راج کندرا کے جیل کے تجربے پر مبنی ہے۔

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحاش فلمیں بنانے پر 2021 میں دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کی رہائی کے بعد، انہوں نے اس پر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا.

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں