ایک سرکاری بیان کے مطابق، جمعرات کو ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہندوستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ ایک کرن ٹرینر طیارہ جمعرات کو کرناٹک کے چامراج نگر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جب یہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
A Kiran trainer aircraft of the IAF crashed near Chamrajnagar, Karnataka today, while on a routine training sortie. Both aircrew ejected safely. A Court of Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) June 1, 2023
ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی کو بیٹھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ بھارتی فضائیہ کا ایک مگ -21 جیٹ طیارہ مغربی ریاست راجستھان میں زمین گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کر تین شہری ہلاک ہو گئے تھے۔