Monday, October 7, 2024

پاکستانی فنکاروں پر بھارتی عدالت نے پابندی مسترد کردی

- Advertisement -

ممبئی ہائی کورٹ نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام نہ کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

فلم انڈسٹری کے ملازم فیض انور قریشی نے عدالت سے درخواست کی کہ بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پرفارم کرنے سے منع کرے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے امن اور ثقافتی ہم آہنگی کو آگے بڑھانے کے لیے فنکاروں کو کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق آرٹ، موسیقی، کھیل، ثقافت اور رقص جیسی سرگرمیوں کو قومی حدود سے تجاوز ہونا چاہیے اور معاشرے میں ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینا چاہیے۔

فیصلے کے مطابق، ایک سچا محب وطن وہ ہے جو پڑوسی ممالک سے دشمنی رکھنے کے بجائے اپنے ملک کی بے لوث خدمت کرے۔

فواد خان، ماہرہ خان، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور دیگر سمیت متعدد پاکستانی فنکاروں کو 2019 میں انڈیا میں کام کرنے کی پاپندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کے بعد ان سب کو انڈیا میں کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں