Monday, October 7, 2024

پیٹرول کے اخراجات میں کمی کےطریقے

- Advertisement -

پاکستان میں مہنگائی کے اس موڑ پر پیٹرول کے اخراجات میں کمی کرنا انتہائی  ضروری ہے، پیٹرول کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے جبکہ آنے والے مہینوں میں اس کی قیمت مزید بڑھنے کاامکان ہے۔

اگر کچھ اچھی عادات اپنا لی جائیں تو پیٹرول کے ماہانہ اخراجات میں بخوبی کمی کی جا سکتی ہے۔ 

موجودہ کچھ سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال کافی بڑھا ہے لیکن یہ گاڑیاں ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت پیٹرول سے چلنے والی سواریوںکو پسند کرتی ہے۔

 انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

راستوں کا انتخاب

انجن کے استعمال سے قبل ہر جگہ جانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔اگر ایک گھنٹے کا سفر سوا گھنٹے میں   کیا جائے گا تو پیٹرول زیادہ جلنے کا امکان ہوتا ہے۔لہٰذا ایسے راستوں کا انتخاب کریں جو منزل تک جلد پہنچنے میں مدد دے سکیں۔

ٹائر کا پریشر

ٹائر میں ہوا کم ہونے سے پیٹرول کا خرچہ زیادہ بڑھتا ہے۔ایندھن کی نمایاں بچت کے لئے ٹائر پریشر کا صحیح ہونا لازمی جزو ہے۔

سامان ذخیرہ کرنےسےگریز کریں

گاڑی میں صرف اضافی 22 کلوگرام وزن سے پیٹرول مائلیج میں ایک فیصد  تک کمی آتی ہے۔اس لئے گاڑی میں اضافی سامان ذخیرہ کرنے سے پرہیز کریں۔

پیٹرول کے اخراجات میں کمی کے لئے رفتارکا خیال رکھیں

اگر گاڑی کی رفتار 60 میل فی گھنٹہ سے زیادہ ہو تو پیٹرول مائلیج میں 3 میل تک کی یقینی کمی آتی ہے۔اچانک رفتار تیز کرنے یابریکس لگانے سے پیٹرول مائلیج میں 20 سے 40 فیصد تک کی کمی آتی ہے۔لہٰذا ایک رفتار سے گاڑی چلانے کو ترجیح دیں۔بریک لگانے کی بجائےگاڑی کی رفتار سست کرکے بھیایندھن کی بچت کر سکتے ہیں۔

ائیرکنڈیشنر کامناسب استعمال 

ہائی وے پرتو ائیر کنڈیشنرکا استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے،لیکن شہر میں سفر کرتےوقت ائیر کنڈیشنر کے استعمال سے گریز کریں۔اس کے فلٹر کی صفائی کا خاص کھیل رکھیں۔

گاڑی کو گردوغبارسے پاک رکھنا 

ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ گردوغبار سے گاڑی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، اس سے زیادہ پیٹرول جلنے کا امکان ہوتا ہے،اس لئےگاڑی کی صفائی کا  خاص خیال رکھیں۔

پیٹرول ٹینک کے ڈھکن کوصحیح رکھنا

ایک تحقیق کے مطابق جن گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک کے ڈھکن ناقص ہوتے ہیں ان گاڑیوں کا کافی پیٹرول ہوا میں بخارات بن کر اڑ جاتا ہےاس لئے ڈھکن چیک کرتے رہنا چاہیے۔

رکی گاڑی کا انجن بند رکھیں 

رکی گاڑی کا انجن اگر 10 منٹ تک چلتا رہے تو  تقریباََ ایک گلاس پیٹرول ضائع ہو جاتا ہے۔اس لئے اگر کبھی زیادہ وقت کے لئے کہیں ٹھہرناہو تو گاڑی کا انجن بینڈ کر دیں جس سے ایندھن ضائع نہیں ہو گا۔

گیئرزکا خیال رکھیں 

کوشش کریں جس حد تک ممکن ہو گاڑی کو آخری گیئر میں چلائیں کیونکہ رفتار بڑھانے سے ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے۔

حفاظتی طریقے سے ڈرائیونگ کریں

گاڑی ہائی وے پرجارحانہ انداز سے ڈرائیو کرنے سے پیٹرولمائلیج 33 فیصد جبکہ شہر کے اندر5 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں