Saturday, July 27, 2024

رمضان ریلیف پیکج میں اشیاء کم قیمت پر دستیاب ہوں گی؟

- Advertisement -

اسلام آباد: وفاقی حکومت پاکستان  نے ماہ رمضان کی آمد پر پاکستانی عوام کیلئے ریلیف پیکج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، رمضان ریلیف پیکج کے لئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے خوردونوش کافی سستے داموں فروخت کی جائیں گی۔ جس کے لئے کچھ خاص اشیاء پر رمضان ریلیف پیکج دیا جائے گا۔

اس کے بارے میں وزارت صنعت وپیداوار کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں 19 اشیائے ضروری خوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔ اس سہولت کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے رجسٹرڈ مستحقین افرادمستفید ہوں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان کے ریلیف پیکج 2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے اس سال میں 3 ارب 28 کروڑ روپےکمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس سال 2023 میں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 4 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ روپے کارمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی حکومت پچھلے سال 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکج دینے میں کامیاب رہی  تھی۔

اس رمضان ریلیف پیکچ کے تحت حکومت کی جانب سے مستحقین کیلئے گھی، چائے پر فی کلو 100 روپے، آٹے پر فی کلو 51 روپے، چینی، دودھ اور مشروبات پر ،30 روپے، بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 روپے ،دالوں اور چاول پر فی کلو ،20روپےاور آئل پر تقریباََ 25 روپے کی سبسڈی کا  فیصلہ دیا گیا ہے۔

بی آئی ایس پی مستحقین کے علاوہ باقی تمام شہریوں کیلئے آٹے پر فی کلو 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپےکی سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بات واضح رہےکہ یہ ریلیف پیکج حکومت کی جانب سے عوام بالخصوص غریب طبقے کوسہولت فراہم کرنے کے لیےدی جا رہی ہے۔

رمضان ٢٠٢٣ کے اوقات

رمضان ریلیف پیکج میں اشیاء کم قیمت پر دستیاب ہوں گی؟

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں