Wednesday, September 18, 2024

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کر دیا۔

- Advertisement -

لاہور: ملک کے سیاسی منظر نامے پر ایک نئی جماعت استحکام پاکستان کے نام سے ابھری ہے، اس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر رات کے کھانے پر نئی پارٹی استحکام پاکستان کا باضابطہ اعلان کیا۔

جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا جس میں ملک بھر سے 100 کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔

سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی اور جے پرکاش نے شرکت کی۔ ڈنر میں سابق فاٹا سے جی جی جمال اور کے پی کے اجمل وزیر نے بھی شرکت کی۔

پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی نئے گروپ میں شامل ہونے والے قابل ذکر رہنماؤں میں شامل تھے۔

انگلش میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق ان سیاسی رہنماؤں نے پارٹی لیڈڑ جہانگیر ترین پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔ ترین گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج (جمعرات) پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی استحکام پاکستان اور منشور کا اعلان کریں گے۔

اس سے قبل ڈیموکریٹس گروپ کے رہنما اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔

ملاقات میں علیم خان اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ کئی سابق اراکین اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے بھی ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی اور ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا شامل تھے۔

ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف اور میجر (ر) خرم روکھڑی نے بھی ترین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق ایم پی اے دیوان عظمت اور سید محمد چشتی نے بھی جہانگیر ترین سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ، امیر حیدر سانگا اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں