Monday, October 7, 2024

کنگنا رناوت نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا

- Advertisement -

کنگنا رناوت نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا انکشاف کر دیا۔

حالیہ انٹرویو کے میں کنگنا رناوت نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بتایا اور اپنی شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ ہر لڑکی کی طرح میں بھی ایک خاندان رکھنا چاہتی ہوں۔ سب کی طرح میں بھی دلہن بننے کی خواہش رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگلے پانچ سال میں شادی کریں گی اور اگر یہ شادی فیملی کی مرضی اور محبت سے ہوئی تو وہ زیادہ خوشی ہونگی۔

جب ان کے سابقہ تعلق کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کسی کو بھی ہمیشہ تمام رشتوں میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی، اور میں سمجھتی ہوں کہ وہ شخص خوش قسمت ہے جس کا کم عمری میں قائم ہونے والا رشتہ کامیاب نہیں ہوتا۔

کنگنا رناوت نےکہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میرا ماضی کا تعلق کامیاب نہیں ہوسکا، خدا نے وہ تعلق ختم کرکے میری حفاظت کی لیکن ہمیں یہ بات بہت دیر سے سمجھ آتی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں